نرسز کا ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج

Hospital-Dairy.jpg

باجوڑایجنسی (قیاس خان) باجوڑ‘ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں نرسز کا ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج ۔ باجوڑایجنسی کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے نرسز نے ایم ایس خار ہسپتال کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کے کہنے پر ہسپتال سٹاف اور لیویز اہلکار بغیر اجازت کے خواتین ہاسٹل میں داخل ہوگئے جس سے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہوگیا۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا سخت نوٹس لیاجائیں ۔ دوسر ے جانب ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر خان سعید نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ خواتین ہاسٹل میں کچھ بندے داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد ہم نے سٹاف کے بندوں کو بھیج دیا لیکن وہ اطلاع غلط نکلی ۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top