خصوصی افراد کے مصنوعی اعضاء بنانے کیلئے جدید مشینری ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں نصب

Spical-Person-Destrebution-09-05-2017.jpg

باجوڑایجنسی ( قیاس خان) جسمانی بحالی معذوران پروگرا م فاٹا کے تحت باجوڑایجنسی کے خصوصی افراد کے مصنوعی اعضاء بنانے کیلئے جدید مشینری ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں نصب۔ بجلی لوڈشیڈنگ کے متبادل کیلئے جنریٹر فراہم۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ہیڈکوارٹر ہسپتال خارمیں منعقد ہوئی جس میں ایجنسی سرجن باجوڑ ڈاکٹر عبدالحق ،جسمانی بحالی معذوران پروگرام فاٹا کے فوکل پرسن ڈاکٹر حیات ، ڈاکٹر عزیز ، ڈاکٹر امتیاز علی شاہ اور خصوصی افراد نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی ۔
گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر جواد حبیب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں مذکورہ جدید مشینری خار ہسپتال میں نصب کی گئی ہے جبکہ بجلی لوڈشیڈنگ کیوجہ سے بجلی کے متبادل نظام کیلئے پاور جنریٹر بھی فراہم کیاگیاہے تاکہ بغیر کسی تعطل کے کام جاری رہے۔ اس سے قبل مذکورہ مصنوعی اعضاء پشاور میں بنائے جاتے تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسمانی بحالی پروگرام سنٹر کے کے فوکل پرسن ڈاکٹر حیا ت ، ڈاکٹر عزیز اور ایجنسی سرجن باجوڑڈاکٹر عبدالحق نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور انشاء اللہ اس کے بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا خصوصی افراد کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ جسمانی بحالی معذوران پراجیکٹ کیساتھ انتہائی کم وسائل ہونے کے باوجود بھی خصوصی افراد کے بحالی کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top