خیبر سپورٹس ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام جمرود میں آئیس نشے کے خلاف آگاہی کیمپ، واک کا اہتمام

IC-Drugs-Agenst-Protest.jpg

جمرود ، تاجدار عالم: خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے عالقے ٹیڈی بازار میں خیبر سپورٹس ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام جمرود میں آئیس نشے کے خلاف آگاہی مہم کیمپ لگایا گیا جسمیں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ آگاہی مہم کے دوران مولانہ عبدالصبور حقانی نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نشہ آور چیزوں کی اسلام میں ممانعت پر زور دیا اور لوگوں کو نشے کے نقصانات سے آگاہ کیا۔سماجی کارکنان میں زرغون شاہ، نسبت علی، جمال آفریدی، شہزاد خان اور تاج محل نے اپنے اپنے تقاریر میں آئیس نشے کے ممانعت اور روکتھام پر زور دیا۔ آگاہی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے بیس سال سے آئیس کے نشہ میں مبتلہ راجہ خان نے نوجوانوں سے مخاطب کرتے ہوئے اپنے مختصر تقریر میں کہا کہ نشئی انسان معاشرے میں ذلیل و خوار ہوتا ہے اور انکو زلت کے سوا کچھ نہیں ملتا۔
اس موقع پر خیبر سپورٹس ویلفیئر فورم کے صدر معراج آفریدی نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ اپنے جوانوں ، بچوں اور بھائیوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں اور انکو صحت بخش ماحول مہیا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر سپورٹس ویلفیئر فورم کا قیام صرف کھیل و تفریح کیلئے سازگار ماحول مہیا کرنا نہیں بلکہ نوجوانوں کو بھی نشوں اور دوسرے منفی سرگرمیوں سے روکنا ہے۔ اگاہی مہم کے دوران جمرود کے مختلف علاقوں میں خیبر سپورٹس ویلفیئر فورم کے رضاکاروں نے آئیس نشے کیخلاف پمفلٹ تقسیم کیے اور آگاہی واک بھی کیا۔ واضح رہے کہ اس مہم کے پہلے ہی روزآئیس کے نشے میں مبتلا پانچ افراد نے نشہ چھوڑنے اور علاج کیلئے مالی معاونت کی درخواست کی۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top