شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کریئر کا اختتام

Afridi-Good-by-cricket.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے خود کو منوانے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کریئر کا لارڈز کے میدان پر اختتام ہو گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سنہ 1996 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور پھر دنیائے کرکٹ کے افق کا وہ ستارہ بن گئے جو اب ہمیشہ چمکتا رہے گا۔

ان کے آخری انٹرنیشنل میچ میں انھیں آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’شکریہ شاہد آفریدی ان تمام لمحات کے لیے۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک ایسے بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں جو چاہے ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں، ون ڈے یا پھر ٹی ٹوئنٹی ان کا بیٹنگ کرنے کا انداز تبدیل نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تو ان کے چاہنے والے ہیں ہی لیکن شاید ہی دنیا کا کوئی ایسا کونہ ہو جہاں شاہد آفریدی کے مداح نہ ہوں۔

اپنے جارحانہ انداز کے باعث ہی انھیں ’بوم بوم آفریدی‘ کا خطاب بھی ملا۔

 

گو کہ شاہد آفریدی کا ٹیسٹ کرئیر زیادہ طویل نہیں رہا لیکن پھر بھی انھوں نے اس فارمیٹ میں بھی کئی بار اپنی جارحانہ بلے بازی سے اپنے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.