عمران خان افغانستان میں نہایت مقبول اور نوجوانوں کے ہیرو ہیں: اشرف غنی

Imran-Khan-VS-Ghani.jpg-b.jpg

اشرف غنی کی عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد، دورہ افغانستان کی دعوت

افغان صدر اشرف غنی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک تمناوٴں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو افغانستان کے دورے کی باضابطہ دعوت  دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان افغانستان میں نہایت مقبول اور نوجوانوں کے ہیرو ہیں، افغان نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت کے باعث افغانستان میں کرکٹ کو نہایت تیزی سے فروغ ملا جب کہ پاکستان اور افغانستان باہم بھائی چارے، ہمسائیگی اور دوستی کے دیرینہ رشتوں سے منسلک ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناوٴں کے اظہار پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا اور دورہ افغانستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی افغانستان کا دورہ کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے، تحریک انصاف کی نگاہ میں پاک افغان تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، تحریک انصاف دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات میں سرگرمی اور تحریک لائے گی۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.