خاندانی تنازعہ،عبدالحالق کا پولیو قطرے پلانے سے انکار

Polio-Drops.jpg

فرہاد کدی خیل

خاندانی دشمنی کا خطرہ،اگر کسی کی جان چلی جائے تو ذمہ داری اے سی غلنئی اور ان کے ریڈر پر ہوگی
مہمند(پریس کانفرنس) تحصیل حلیمزئی دائم کور کے عبدالحالق نے کہا کہ گزشتہ 4سال سے زیادہ عرصہ گزرا کہ علاقے میں چند بااثر اور ظالم لوگ ہماری جائیداد پر قابض ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ چند روپوں کی خاطر ہماری کیس پر جرگہ مقرر نہیں کرتے، ہم نے بار بار تحریری طور پر اے سی غلنئی کو درخواست کی مگر وہ کبھی ہمیں تحصیل صافی بھیج دیتے ہیں اور کبھی تحصیلدار حلیمزئی کے پاس۔ مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ مخالف فریق تاج میر اور پردول خان انتظامیہ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
عبدالحالق نے کہا کہ ہم احتجاجاً پولیو قطرے بچوں کو نہیں دیں گے۔ ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے تو پولیوں قطرے کیوں دے دیں ان کا کہنا تھا کہ غلنئی میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہمیں بار بار مجبور اور تنگ کیا جا رہا ہے ہم سے زبردستی اور دھوکہ دہی کی وجہ سے باپ دادا کی جاگیر چھینی جا رہی ہیخاندانی دشمنی کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے اگر ہم سے یا مخالف فریق سے کچھ ایسا عمل سرزد ہو جائے جس سے کسی کی جان چلی جائے تو ذمہ داری اے سی غلنئی اور ان کے ریڈر پر ہوگی۔ ہم غریب و نادار لوگ کہاں جائیں کس سے فریاد کریں ہم کو انصاف بالکل نہیں مل رہاہم مجبوراً انتہائی قدم اٹھائیں گے۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.