مہمند میں محکمہ لائیو سٹاک نے کانگو وائرس سے بچاؤ کا مہم شروع کر دی

Kango-Virous.jpg

فرہاد کدی خیل

غلنئی قبائلی ضلع کانگو وائرس سے بچاؤ کا مہم عید الاضحی تک جاری رہیگا۔ ضلع مہمند کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی ٹیمیں بھیج دیئے گئے ہیں۔ مہمند میں محکمہ لائیو سٹاک نے کانگو وائرس سے بچاؤ کا مہم شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں فاٹا سیکرٹریٹ کی خصوصی ہدایات پر کانگو وائرس سے بچاؤ کا مہم شروع کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ آئریکٹڑ لائیو سٹاک عبدالرازق صافی نے کہا کہ کانگو وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع مہمند کے تمام داخلی راستوں پر محکمہ لائیو سٹاک نے اپنی خصوصی ٹیمیں بھیج دیئے ہیں۔ جس میں مامد گٹ، یکہ غنڈ ، میچنئی، مقامی مال مویشیوں کے منڈیوں یکہ غنڈ بازار، میاں منڈی، لکڑو اور دیگر علاقوں جہاں لوگ مال مویشی خرید و فروخت کیلئے لے جاتے ہیں وہاں جانوروں سمیت پوری جگہ کو سپرے کیا جائیگا۔ مال مویشی فارمز مالکان کو پمپلیٹس کے ذریعے مہلک وائرس اور اس سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہ کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے قبائلی ضلع مہمند کے فارمز مالکان کا کانگو وائرس کے خلاف مکمل تعاؤن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کے تعاؤن سے اس وقت سینکڑوں جانوروں کی جانوں کو محفوظ کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کا سپرے مہم عید الاضحی تک جاری رہیگا۔ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں جانوروں اور اُن کے پالنے کے جگہوں کو بھی سپرے کر رہے ہیں۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.