باجوڑ میں پہلی بار شہداء صحافت کے نام ٹورنمنٹ کاانعقاد

Opening-CC-Tournamint-29-08-2018-.jpg

قیاس خان

باجوڑ میں امن و امان کے قیام کے بعد ایک بار پھر ویران گراونڈ آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔اس سلسلے میں امن کے قیام کے بعد حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہید صحافی ڈاکٹر نورالحکیم خان اور صحافی ابراہیم خان کے یاد میں باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایجنسی بھر سے 40 ٹیموں نے شرکت کی اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی گل داد خان تھے۔

اس موقع پر انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے کہ وہ فاٹا میں امن و امان قائم کرکے سپورٹس کو فروغ اور ترقی کے راہ پر گامزن کریں۔اور امن کے قیام کے لئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ہدایات پر تمام تحصیلوں میں جرگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اور بہت جلد ضلع باجوڑ میں امن و امان کو یقینی بناکر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئیگا جس کے لئے عوام کی تعاون کی بھی ضرورت ہے ۔

 

پہلے انٹرڈسٹرکٹ صحافی محمد ابراہیم شہید اور صحافی نورالحکیم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے صحافیوں نے بے پناہ قربانیاں دیکر قلم اور کیمرے کے آذادی کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آج ہمیں ان کے قربانیوں کے بدولت باجوڑ میں صحافیوں کا ایک مظبوط پلیٹ فارم میسر آ چکا ہے ۔

انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر سپورٹس کمپلکس میں سوئمنگ پل اور مہمان کھلاڑیوں کے رہائش کیلئے ہاسٹل بنانے اور باجوڑ کے ہر تحصیل میں سپورٹس گراؤنڈ کے قیام کا بھی وعدہ کیا اس موقع پر سابقہ ڈسٹرکٹ سپورٹس مینیجر فضل اکبر خلجی، صدر کرکٹ ایسوسی ایشن محمد اسماعیل، ملک شاہ ولی خان، حضرت یوسف دانش، حاجی طور گل، زیر گل و دیگر بھی موجود تھے ۔

یاد رہے ! کہ شہید صحافی ڈاکٹر نورالحکیم خان 02 06 2007 میں تحصیل سلارزی درہ خور میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہواتھا  جبکہ صحافی ابراہیم خان  شہید22-05-2008  کوکوریج کے بعد گھر واپسی کے موقع پر   راستے میں نامعلوم افراد نے فائیرنگ کرکے شہید کیا گیاتھا ۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.