کامرس کالج خار باجوڑ میں بی ایس کلاسز کا افتتاح

GCMS-khar-bajaur-01-09-2018.jpg

باجوڑ :کامرس کالج خار باجوڑ میں بی ایس کلاسز کا افتتاح اور تقسیم اسناد کی تقریب۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز ایجوکیشن پروفیسر محمد ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی زرغون شاہ اور پرنسپل کامرس کالج پروفیسر بخت منیرصاحب آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس کامرس کلاسز کی آغاز سے باجوڑ کے طلبہ کو گھر کی دہلیز پر بی ایس کامرس کی سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ پاکستان اور اپنے روشن مستقبل کیلئے کامرس ایجوکیشن حاصل کریں کیونکہ یہ وقت کا تقاضا ہے  ڈی جی کامرس ایجوکیشن کے پی پروفیسر محمد ندیم نے کالج انتظامیہ کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کی ہے اس سے فائدہ اُٹھاؤ اور یقینی روزگار کے حصول اور پاکستان کی شاندار مستقبل کیلئے اپنے بچوں کو کامرس ایجوکیشن دلاؤ پروگرام کے آخر میں مورا سکالرشپ پر کورس مکمل کرنیوالے طلبہ کو اسناد اور فی کس پانچ ہزار روپے نقد سے نواز اگیا ۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.