بھارت کا پھر پاکستان سے مذاکرات سے انکار، وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ

PAK-VS-INDIA.jpg

بھارت پاکستان سے بات چیت کی حامی بھر کر پیچھے ہٹ گیا، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سے نیویارک میں کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

بھارتی وزارت خارجہ پھر ہٹ دھرمی پر اتر آئی، پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات منسوخ کردی، پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان آئندہ ہفتے نیویارک کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات طے پائی تھی۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا سنگھ مودی کے خط کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر بھارت نے ملاقات کی حامی بھری تھی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکاروں کے قتل کے پیچھے پاکستان ملوث ہے

وفاقی وزیر خارجہ نے بھارتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کردیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ ہندوستان میں ایک طبقہ مل بیٹھ کر مسائل کے حل کا حامی جبکہ دوسرا مذاکرات کا مخالف ہے، بھارتی حکومت اندرونی دباؤ میں آگئی، مذاکرات سے راہ فرار کیلئے حیلے بہانے تراشے گئے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے، اسی لئے بھارت سے مذاکرات کی حامی بھری

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.