ایشیا کپ: افغانستان کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Afghan-Beeting-21-09-2018.jpg

دبئی  ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز ہوگیا، پہلے دن دو میچز کھیلے جا رہے ہیں، پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کا سامنا بھارت سے ہے۔افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت افغانستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر142رنز بنائے ہیں۔

142/3 Afghanistan Score
36 Overs

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ افغانستان میچ ، شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے،میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر، فہیم اشرف اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈیبیو کرنے کا موقع ملا جبکہ آل راؤنڈر حارث سہیل اور محمد نواز پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ افغانستان کی ٹیم میں 1 تبدیلی کی گئی سمیع اللہ شنواری کی جگہ نجیب اللہ زدران شامل ہیں۔ افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے پاکستان اورافغانستان کے مابین اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں پاکستان ناقابل شکست رہا ہے۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.