پولیو ٹیم کے حفاظت پر مامور باجوڑ لیویز فورسز کا ایک اہلکار شہید

Nib-Sobedar-Sarfarz-Polio-K18.jpg

خار باجوڑ : ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے پولیو ٹیم کے حفاظت پر مامور باجوڑ لیویز فورسز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ سرکاری زرائع کے مطابق واقعہ پیر کے روز تحصیل ماموند کے علاقہ بدان میں پیش ایا ۔
زرائع کے مطابق باجوڑ لیویز فورسز کا اہلکار نائب صوبیدار سرفراز علاقہ میں پولیو ٹیم پر لیویز جوانوں کی تعنیاتی کے بعد قریبی لیویز پوسٹ واقع بدان واپس ارہا ہے تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگ اور لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئی تاہم متوفی اہلکار ہسپتال پہنچانے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا ۔ تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے دوسرے طرف ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کے تحقیقات شروع کی ہے مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیاہے یہ امر قابل زکر ہے کہ صوبہ کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر کے روز سے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات میں شروع ہوا ہے
پولیو مہم کے دوران لگ بھگ دو لاکھ اٹھائس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطروں کے ساتھ ساتھ اور وٹامن ڈی بھی دی جارہی ہیں

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.