دو بااثر خاندانوں کا اراضی پر 40 سالہ تنازعہ اور دشمنی ختم

Jirga-2-party-after-40-years.jpg

باجوڑ کے علاقے چہارمنگ میں دو بااثر خاندانوں کا اراضی پر 40 سالہ تنازعہ اور دشمنی ختم۔
اس سلسلے میں تحصیل سلارزئی،ماموند اوراُتمان خیل کے سرکردہ قبائلی مشران،زعماء کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس کی سربراہی ممتاز قبائلی رہنماء اور سیاسی شخصیت سراج الدین خان آف نواں کلی نے کی جرگے کے دیگر مشران،شمس الدین خان اور حاجی گل ذادہ کے آنتھک کوششوں کے بعد ایک گرینڈ جرگہ تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ میں منعقد ہوا ۔

دونوں فریقین منظور خان،خائستہ پاچا،نادر خان ساکنان ہلکی چہارمنگ اور محمد الرحمان اور محمد نواز ساکنان کوٹکی چہارمنگ کیدرمیان گزشتہ 40 سالوں سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر تنازعہ اور دشمنی چل آرہی تھی جرگے کے کوششوں کیوجہ سے سینکڑوں قبائلی عمائدین کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر کرائے گئے

تقریب سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی انوار الحق،سراج الدین خان،مولانا احمد نور،شیخ جہان ذاداہ،حاجی سردار خان،ملک عبد العزیز و دیگر نے کہا کہ جرگہ پانچ ہزار سالوں سے پختون قوم کیدرمیان باہمی تنازعات کے حل کیلئے ایک آسان اور موٗثر طریقہ کار ہے ان جرگوں کے ذریعے قوموں کیدرمیان مشکل سے مشکل تنازعات کا حل باآسانی نکالا جا سکتا ہے

اس موقع پر دونوں فریقین نے تنازعے کے پُر امن حل اور مشران اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تنازعات کے حل کیلئے اگر مخلصانہ کوششیں کی جائے تو یقیناً ذیادہ تر مسائل کا حل علاقائی جرگوں کے ذریعے نکالا جا سکتا ہیں۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.