جرگے کی کوششیں آخر کار بار آور ثابت ہوئیں , دو فریقین کےدرمیان دشمنی ختم

Jirag-Sucess-2-Years-Eniminty-.jpg

باجوڑ : جرگے کی کوششیں آخر کار بار آور ثابت ہوئیں ۔خار میں دو فریقین سید بادشاہ اور آمان اللہ گجر کیدرمیان دشمنی ختم کی گئ۔

اس سلسلے میں دونوں فریقین کے درمیان صلح کرانے کیلئے باجوڑ اصلاحی جرگے ،تحصیل سلارزئی ،آتمان خیل اور تحصیل ماموند کے قبائلی زعماء کیدرمیان ایک کامیاب جرگہ ہوا جس میں دونوں فریقین کو آپس میں بغل کرکے آئندہ کیلئے بھائیوں کے طرح رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جرگے میں پولیٹیکل حکام کے علاوہ ،قبائلی زعماء ،سیاسی قائدین اخون ذادہ چٹان ،سابق گونر شوکت اللہ خان ،جماعت اسلامی کے ہارون الرشید ،حاجی سردار خان ،سابقہ سینیٹر مولانا عبد الرشید ،رکن قومی اسمبلی حاجی گلداد خان ،انور زیب خان و دیگر نے شرکت کی۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دشمنی اور بدامنی سے قوم کے تعمیر و ترقی کے راستے ختم ہوتے ہیں اس لئے اب ضروری بن چکا ہے کہ ہمارے مشران اس قسم کے دشمنیوں اور تنازعات کے خاتمے کیلئے آگے آکر کردار ادا کریں ۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.