خسرے کے خلاف وکسینیشن  کے بارے میں اپنا کردار ادا کرے, وزیر صافی

Bajaur-Measles-SIA-Readiness.jpg

باجوڑ میں خسرے سے بچاؤ کیلئے شروع ہونے والے بارہ روزہ مہم کے بارے میں ڈسٹرکٹ سرجن کا صحافیوں کو بریفنگ ۔
پورے قبائلی اضلاع کی طرح باجوڑ میں بھی خسرے سے بچاؤ کیلئے گاؤں گاؤں کی سطح پر دو سو گیارہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں عوام میں آگاہی کیلئے میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سرجن باجوڑ وزیر صافی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک خسرے سے بچاؤ کے ٹھیکے لگانے کیلئے باجوڑ کے مختلف علاقوں کیلئے 211 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو باجوڑ کے دوردراز علاقوں میں جاکر و کسینیشن کرینگے اُنہوں نے میڈیا ،قبائلی مشران ،علمائے کرام اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خسرے کے خلاف وکسینیشن کے بارے میں اپنا کردار ادا کرے اس بیماری کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں

اس موقع پر رفیق احمد ڈی ایچ سی ایس او ،ڈاکٹر ولید حسن پی ای او ،ڈاکٹر فرمان انچارج کنٹرول روم ،انور نگار کمیونیکیشن آفیسر و دیگر نے صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے اور مشترکہ طور پر خسرے سے بچاؤ کے خلاف ایک واک کا اہتمام بھی کیا ۔

یاد رہے ! کہ میں خسرے سے بچاؤ  مہم کئی سال پہلے 2015  بھی  چلائی گئی تھی جس کے  بعد  585 کیسیسز سا منے آئے تھے ۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.