حکومت قبائلی عوام سے کئے وعدے پوری کرے :قاری عبدالمجید

JI-Press-conftrenc-K2018-24-10.jpg

باجوڑ :حکومت قبائلی عوام سے کئے وعدے پوری کرے اور فاٹا ریفامز پر جلد سے جلد عمل درآمد، صوبائی اور بلدیاتی الیکشن کرانے،110 ارب ترقیاتی فنڈ دینے اور قبائلی عوام کیلئے روزگار کے مواقع فراہمی کو یقینی بنائے ۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ قبائل کے امیر حاجی سردار خان اور امیر باجوڑ قاری عبدالمجید نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اکتوبر تک قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا وعدہ اور اگلے مارچ سے اپریل تک قبائل کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا وعدہ کیا ہے لیکن حکومت کے سو دن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے قبائلی عوام میں بے چینی پیدا ہو چکی ہیں کیونکہ فاٹا اصلاحات کیلئے بنائی گئی ریفامز کمیٹی میں وہ لوگ شامل کئے گئے ہیں جو ایف سی آر حمایتی ٹولہ ہیں

انہوں نے کہا کہ قبائل سے ایف سی آر کا خاتمہ ہوچکا ہے لیکن موجودہ حکومت کیساتھ قبائلی عوام کو مین سٹریم میں لانے کا کوئی واضح ایجنڈہ موجود نہیں پچھلے حکومت نے قبائلی عوام کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں تین فیصد حصہ دینے اور سالانا 110 ارب روپے دینے کا جو اعلان کیا تھا موجودہ حکومت نے ان ترقیاتی پیسوں سے کٹوتی کی انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام ختم ہوچکے ہیں، ہزاروں تعلیم یافتہ جوان بے روزگار ہیں، ترقیاتی کام ٹپ ہو چکے ہیں اور اس کیساتھ یوریا کھاد کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے زراعت سے وابستہ 80 ( اسی فیصد ) قبائلی عوام متاثر ہوچکے ہیں

انہوں نے عمران خان کے ( پچاس لاکھ )گھروں کی تعمیر سے قبائلی عوام کو نکالنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اپریشن میں قبائلی عوام کے گھر ملیامیٹ ہو چکے ہیں اور موجودہ حکومت کو ہاؤسنگ سکیم میں قبائلی علاقوں کو شامل کرنا چاہئیے تھا اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات خلیل اللہ جان، شعبہ تعلقات عامہ کے صدر خادم جان، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر لطیف جان و دیگر بھی موجود تھے ۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.