نیپال:انڈر 15ساف چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی

Foot-BAll.jpg

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن انڈر ففٹین چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی۔۔افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

نیپال میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن بھارت کے خلاف پہلا گول میچ کے تیس ویں منٹ میں کیا۔پہلے ہاف کے خاتمے پر پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف کے شروع میں ہی بھارت نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔پاکستان کی جانب میچ کا فیصلہ کن گول پچاسی ویں منٹ میں کیا گیا۔
ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔گروپ اے میں نیپال، بنگلہ دیش اور مالدیپ جبکہ گروپ بی میں پاکستان،بھارت اور بھوٹان شامل ہیں۔قومی ٹیم اپنا اگلا میچ بھوٹان کے خلاف ستائیس اکتوبر کو کھیلے گی۔انڈر ففٹین ساف چیمپئن شپ تین نومبر تک جاری رہے گی۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.