باجوڑ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ144نافذ۔ڈی سی باجوڑ عثمان محسود

Dafa-144.jpg

باجوڑ میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ، ایک ماہ کیلئے دفعہ144نافذ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلہ کے مطابق ضلع باجوڑ میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے اور دہشت گرد عوامی اجتماعات ، جلسوں اور حکومتی املاک کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے دہشت گردحملوں کے روک تھام اور قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے فوری طورپر پورے باجوڑ میں دفعہ 144نافذ کرنیکا اعلان کیاہے ۔ جس کے تحت باجوڑ میں ایک ماہ کیلئے عوامی اجتماعات اور سیاسی جلسوں پر مکمل پابندی ہوگی اور یہ پابندی اس وقت تک جاری رہیگی جب تک دوبارہ اعلان نہیں کیاجاتا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.