گستاخ رسول آسیہ مسیح کے رہائی کے خلاف جے یو آئی باجوڑ کا احتجاجی مظاہرہ۔

Protest-JUI-Asiay-Maseh-K-11-02-2018.jpg

باجوڑ: یہودی ایجنٹ عمران اب ثابت کر چکا ہے کہ وہ یہود وہنود و دیگر کفار کا کارندہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑ کے رہنماؤں سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، حاجی سید بادشاہ، مولانا محمد لائق، مولانا فضل عظیم،حاجی اکبر جان ودیگر نے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا

مقررین نے کہا کہ نو سال پہلے آسیہ مسیح کو پورے گاؤں اور جم غفیر کے گواہوں کی روشنی میں سزا سنائی گئی تھی لیکن پاکستان میں آسیہ ملعونہ کے رہائی کیلئے ایک یہودی ایجنٹ کو دھاندلی کے ذریعے ہمارے سروں پر مسلط کیا گیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہود ونصاری کی ایجنٹوں اور گستاخان رسول کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایک عظیم چال چلائی گئی امریکہ میں ہماری بہن عافیہ صدیقی گزشتہ کئی سالوں سے پابند سلاسل ہے لیکن بے غیرت حکمرانوں کو اس کی رہائی میں کوئی دلچسپی نہیں اور یہاں ایک گستاخ رسول آسیہ مسیح کو گواہوں کے باوجود باعزت بری کیا جاتا ہے

#protests spread over # Aasia Bibi acquittal

گستاخ رسول آسیہ مسیح کے رہائی کے خلاف جماعت اسلامی باجوڑ کا احتجاجی مظاہرہ۔

Posted by Bajaur Times on Friday, November 2, 2018

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ واپس لیکر آسیہ مسیح کو پھانسی دیکر عوام جذبات سے نہ کھیلے ورنہ پوری ملک میں آسیہ مسیح کی پھانسی تک نہ ختم ہونے والے احتجاجی مظاہرے شروع کرینگے جس کے بھیانک نتائج عمران خان اور اس کے حواریوں کیلئے تباہ کن ثابت ہونگے۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.