پاکستان نے امریکا کی کوئی مدد نہیں کی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام

Trump-aginst-Pakistan.jpg

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان کچھ نہیں کررہا اس لئے دی جانے والی امداد بند کردی ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی روکے جانےوالی امریکی امداد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے ہماری کوئی مدد نہیں کی اور اسامہ بن لادن کو پناہ فراہم کی۔

انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں ایک خوبصورت منشن میں رہتا تھا جو کہ بہت اچھا تھا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسامہ کا گھر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے نزدیک تھا، پاکستان میں ہر کوئی جانتا تھا کہ وہ وہاں رہائش پذیر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سالانہ امداد دی اور یہ ہم ہر سال دیتے رہے مگراب ہم پاکستان کو امداد نہیں دیں گے کیوں کہ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ  بھی نہیں کیا ہے۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.