‘علاقہ کلایہ’ اورکزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

DC-Orakzia-koli-kachihre-pic-1.jpg

ہنگو(اسرارلدین)ضلع اورکزئی علاقہ کلایہ میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے زیر اہتمام 18قبائل اورکزئی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد ،قبائل مشران نے تعلیم ،صحت،پانی ،بجلی اور سڑکوں کے مسائل کے شکایات کے انبار لگا دئے ڈپٹی کمشنر نے اکثر مسائل کی موقع پر حل کرنے کی ہدایات ،تفصیلات کے مطابق لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی خالد اقبال وزیرکی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا کھلی کچہری میں ضلع اورکزئی کے تمام سرکاری محکموں کے افسران سمیت ضلع اورکزئی کے 18قبیلوں کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھل
ی کچہری میں قبائل مشران نے دل کھول کر مسائل کے انبار لگادئے جس میں تعلیمی اداروں کی بحالی ،سڑکوں کی تعمیر ،خراب ٹیوب ویلوں کی مرمت ،اکثر علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی ،ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں سٹاف اور ادویات نہ ہونے ،واپس جانے والے متاثرین خاندانوں کیلئے پانی ،صحت ،تعلیم ،رہائش کے سہولیات فراہم کرنے اور سڑکیں تعمیر کرنے کے مسائل بیان کئے اور اکثر ترقیاتی کاموں میں ناقص کارکردگی کے بھی نشاندہی کی گئی
قبائل مشران کے مطالبوں سوالات اور مسائل کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران نے تفصیل سے جوابات دئے مسائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر اورکزئی خالد اقبال وزیر اکثر مسائل کی موقع پر متعلقہ افسران کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اورکزئی قبائل کے مسائل حل کرنے کیلئے اورکزئی انتظامیہ قبائل کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہماری کوشش ہے کہ اورکزئی عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ہم کوشش کریں گے کہ ضلع اورکزئی ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لائیں
انہوں نے کہاکہ میرے دروازے اورکزئی عوام کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں جائز شکایات پر فوری ایکشن لیاجائیگاکھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کی دیرینہ مسائل سے اگاہی حاصل کرنا ہے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرناہے کھلی کچہری میں ای ڈی سی طارق خان ،اے سی لوئر اورکزئی عباس افریدی ،اے سی اپر اورکزئی حیدر حسین ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ رحمان ،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو شوکت اللہ شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نواب علی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ،پبلک ہیلتھ ، ایریگیشن،جنگلات،زراعت ،سوشل ویلفئیر،لائیو سٹاک کے علاوہ کثیر تعداد میں محکموں کے افسران موجود تھے ،

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.