کراچی، چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کا حملہ، دو پولیس اہلکار شہید

Karchi-China-Conslate-Attack-.jpg

کراچی  کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں واقع چین کے قونصل خانے کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، جبکہ ایک دھماکا بھی ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں قونصل خانے پر متعین 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ایک شخص کے زخمی نے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی اسپیشل فورس چینی قونصل خانے میں داخل ہوگئی ہے جس نے حملہ آوروں کو گھیرے میں لیا اور ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق کارروائی کے دوران 2دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ اس کے قریب سے ایک اور خودکش جیکٹ اور اسلحہ ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی قونصل جنرل اور قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صبح ساڑھے 9بجے 3 سے 4 مسلح افراد ایک گاڑی میں وہاں آئے جنہوں نے چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی اور اس دوران دھماکا بھی ہوا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چین کے قونصل خانے کے پاس فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کو فون کر کے مزید پولیس فورس بھیجنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مجھے پل پل کی خبر دیتے رہیں، آپ

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.