قبائیلی علاقوں میں تعلیم اور صحت اولین ترجیحات میں شامل ہے،عثمان محسود

Pro-Qabail-baroo.jpg

باجوڑ:قبائیل کی ترقی ،امن و امان کے قیام اور خوشحالی کے لئے جدید اور اعلی تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔موجودہ حکومت کا قبائیلی علاقوں میں تعلیم اور صحت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے ،پڑھو قبائیل،بڑھو قبائیل ،کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تعلیم کے اہمیت سے متعلق منعقدہ سیمینار کے ارگنائزر ریحان زیب خان،پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل گل حیدر خان،پروفیسر بخت منیر اور سالم جان کے علاوہ کثیر تعداد میں لیکچرار اور طلباء نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے سیمنار سے خطاب کرتے ہہوئے کہاکہ میں مڈل کلاس خاندان اور قبائیلی ایجنسی وزیرستان سے تعلق رکھتا ہو۔اور انتہائی مشکل حالات میں اپنی تعلیم جاری رکھ کر اج ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہہو۔طلباء غربت اور مشکلات کا مقابلہ کرکے اپنا تعلیم حاصل کریں اور اگے بڑھنے کی ہمت پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کی فروع کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔اور دیگر ترقیاتی کاموں کے نسبت تعلیم اور صحت پر میری اولین ترجیح رہے گی۔نئے تعلیمی اداروں کی تعمیر اور سکولوں میں خالی پوسٹوں پر بھرتی کے جلد از جلد اغاز کیا جائے گا۔ڈی سی باجوڑ نے پرنسپل گل حیدر کی طرف سے کئے گئے مطالبے منظور کرکے کالج میں سولر سسٹم ٹیوب ویل اور لیبارٹریز فعال کرنے کا اعلان کیا۔ٹرائبل یوتھ کے چیئر مین ریحان زیب نے اس قسم کے مزید سیمینار منعقد کرانے اور سیاسی و سماجی حلقوں سے سیمینار میں شرکت اور مدد کی اپیل کی

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.