عنایت کلے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ،دو افراد جاں بحق

Aman-ullah-Molana-file-Photo.jpg

باجوڑ : تحصیل خار کے علاقہ عنایت کلے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا ہے ،بم دھماکہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں.
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز نماز مغرب کے بعد ضلع باجوڑ کے تحصیل خا رعلاقہ عنایت کلے میں ریموٹ کنڑول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب مولوی امان اللہ گاڑی میں اپنے گھر جارہے تھے ۔دھماکہ کے نتیجے میں مولوی امان اللہ اور ایک اور ساتھی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہی سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے جبکہ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.