باجوڑ زلمی نے برادرز الیون کو 10 رنز سے شکست دی۔

Bajaur-Zalmi-WinBy-10-From-Brother-11.jpg

عبدالوہاب  

باجوڑ سپورٹس کمپلیس میں جاری T20 باجوڑ کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ ’’ سپر ٹن‘‘ مرحلے کا چوتھا میچ برادرز الیون اور باجوڑ زلمی کے درمیان ہوا۔ ایک سسنی خیز مقابلے کے بعد باجوڑ زلمی نے برادرز الیون کو 10 رنز سے شکست دی۔
برادرز الیون کے کپٹن راحت اللہ نے ٹاس جیتا اور پہلے باجوڑ زلمی کو کھیلنے کی دعوت دی۔برادرز الیون کے م بالر جان ولی نے اننگز کے پہلے گیند پر امجد علی شاہ جبکہ پانچویں گیند پر فاست کلاس کرکٹر حیات عالم کی قیمتی وکٹ حاصل کی اور باجوڑ زلمی کو مشکلات سے دو چار کردیا۔ جنید خان اور مجید نے اٹھ، اٹھ، کاشف اقبال چار ،بہادر زیب 21 ، صبغت اللہ سولہ جبکہ شاکر اللہ اور عمران نے ایک تاریخی اورناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں شاکر اللہ نے 45 گیندوں پر 69 جنکہ عمران نے پندرہ گیندون پر 28 رنز بنائے اور ناٹ اوٹ رہے۔ برادرز الیون کی جانب سے جان ولی چار اوورز میں 23 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔ راحت اللہ دو اوورز پھنکے 25 رنز دی اور ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عزات اللہ نے تین اوورز میں بیس رنز دیے اور ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا اور امین اللہ نے دو اوورز میں تیرہ رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔
برادرز الیون نے ا ننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوورز میں داود خان رن اوٹ ہوگئے جبکہ ہدایت اللہ اکرام کے گیند پر حیات عالم کے ہاتھوں کیچ اوٹ ہوا اور برادرز الیون مشکلات سے دو چار ہوگئے۔برادرز الیون کے کپٹن راحت اللہ نے زمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور بہادر زیب کے گیند پر بولڈ ہوگئے۔ جہانگیر چار رنز بنائے جبکہ جلال نے پچیس گیندوں پر تیس رنز بنائے۔ جان ولی نے تیرہ گیندوں پر تیس رنز بنانے میں کامیاب ہوا۔ جبکہ شمس نے نو گیندوں پر انیس رنز بنائے اور مجید کے گیند پر بولڈ ہوگے۔ سبحان اللہ ایک جبکہ عظمت اللہ اور عزت اللہ بغیر کوئی رنز بناکے مجید کے ہاتھو بولڈ ہوگئے ۔ برادرز الیون کو آخری اور میں گیارہ رنز درکار تھے اوران کے تین وکٹیں باقی تھے لیکن مجید نے بہترین باولنگ کر تے ہوئے چار گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کی اور میچ دس رنز سے جیتا۔ باجوڑ زلمی ٹیم سخت مشکلا ت سے دو چار تھے کہ شاکراللہ نے اپنے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 45 گیندوں پر 69 رنز بنائے جبکہ دوسرے جانب مجید نے بھی مشکل وقت میں اپنے ٹیم کے لئے اخری اوورز کے چار گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کی ۔ باجوڑ کرکٹ لیگ ارگنائزنگ کمیٹی کے لئے مین آف دی میچ فیصلہ انتہائی مشکل ہوا لیکن امپائرز اور سینئر فلیرز کے مشاورت پر شاہ کراللہ اور مجید دونوں کو میچ آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.