باجوڑ میں بھی عالمی یوم خصوصی افراد منایا گیا

Spical-Person-K18-3-Dec.jpg

باجوڑ :خصوصی افرادخصوصی توجہ کے مستحق ہے تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں بھی عالمی یوم خصوصی افراد منایا گیا جس میں سیاسی ، سماجی ،اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ایک پرقار تقریب ضلع باجوڑ کے مرکزی شہر خار ہا ئی سکول کے گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے خصوصی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پرباجوڑ شاہین اور دیر ٹائیگر کے خصوصی افراد کے کرکٹ ٹیموں کے د رمیان ایک دلچسپ دوستانہ میچ کا انعقا ہوا۔

دیر ٹائیگر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ سات اوورز میں 107رنز ٹارگٹ دیا۔جس میں دیر ٹائیگر کے رضوان اللہ نے شاندار54رنز بنائے ۔ جس کے جواب میں باجوڑ شاہین مقررہ ٹارگٹ آخری اوور میں پورا کیا اور اسی طرح ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد باجوڑ شاہین نے جیت لیا۔اگر چہ دیر ٹائیگر نے میچ ہارا لیکن پھر بھی ر ضوان اللہ کو شاندار 54 بنانے پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار پایا

انجمن بحالی معذوران باجوڑ کے صدر بختور جان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں تقریبا 4793معذور افراد موجود ہیں لیکن دور افتادہ علاقوں تک عدم رسائی کے وجہ سے اس تعدا دمیں مزید اضافے کا امکان ہے اور تقریبا یہ تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے۔

انہوں نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا قیام ،سرکاری ملا زمتوں میں خصوصی افراد کے لئے مخصوص 2فیصد کوٹہ 5فیصد تک بڑھانے اور خصوصی افراد کے لئے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ہلال احمر باجوڑ کے ڈسٹرکٹ آفیسر زاہداللہ ، سوشل ویلفےئر کے مدثر خان،ڈ سٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٖفضل اکبر خلجی کے علاوہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر خلیل ، ڈاکٹر حمیدالرحمن اور قبائلی عمائدین نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ خصوصی افراد ہماے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے بغیر ہمارا معاشرے نامکمل ہے اس لئے اس کے ساتھ ہمیں ہر طرح کا تعاون کرنا چایئے تاکہ وہ بھی ہمارے معاشرے کہ ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دروازے ہر وقت خصوصی افراد کے لئے کھلے ہیں ۔ عا لمی یوم معذوران پر اپنے خصوصی پیغام میں سیکٹر کمانڈر نارتھ نعیم اکبر نے کہا کہ خصوصی افرادخصوصی توجہ کے مستحق ہے ۔ کیونکہ یہ بھی ہمارے جیسے انسان ہے اور اشرف المخلوقات ہیں ۔ اس لئے اس کو اپنے اوپر بوجھ نہ سمجھیں۔

انہوں کہا کہ خصوصی افراد کے جتنے بھی مشکلات ہیں ہم اس کے حل کے لئے بھرپورکوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مخیرحضرات پر زور دیا کو کہ وہ بھی خصوصی افرادکے مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.