ماموند کسٹم ہاوس پر کام شروع کردیا جائیگا ، وزیراعلی محمود خان

Bajaur-Chamber-Meeting-With-KP-Governor.jpg

باجوڑ : غاخی پاس اور ناواپاس بارڈرکھول دیا جائے، حاجی لعلی شاہ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ،صدر محمد افضل خان،سینئر نائب صدر سراج الدین خان کا وزیراعلی خیبر پختون خواہ محمود خان سے سی ایم ہاوس میں ملاقات۔
اس موقع پر باجوڑ چیمبر کے بانی حاجی لعلی شاہ نے وزیر اعلی کے پی کے سے تاجر براداری کو درپیش مسائل اور باجوڑ اور افغانستان کے درمیان آزاد تجارت کے قیام کا مطالبہ کیا ، یہاں تجارت کے شروع کرنے سے دونوں اطراف کے ایک ہی قوم سے تعلق رکھنے والے افراد مستفید ہونگے۔

انہوں نے باجوڑ میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاباجوڑ چیمبر صدر محمد افضل خان سینئر نائب صدر سراج الدین خان نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ کے راستے افغانستان سے کاروبار شروع کرنے کے لئے غاخی پاس اور ناواپاس بارڈرکھول دی جائے ۔اور تحصیل ماموند میں قائم ہونے والے کسٹم ہاوس پر فوری کام شروع کی جائے وزیراعلی نے یقین دلایا کہ قبائیلی ضلع باجوڑ میں جلد کاروباری سرگرمیاں شروع کی جائے گی ۔اور جلد ماموند کسٹم ہاوس پر کام شروع کردیا جائیگا ۔وزیراعلی محمود خان نے مذکورہ مطالبات کی تکمیل کی بھر پور یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر بھی موجود تھے

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.