25دسمبر قائداعظمؒ یوم ولادت بھرپور جوش وجذبے سےمنائیں گے, نعیم اکبر

Sector-Commander-Jiraga-254-Dec.jpg

باجوڑ :باجوڑ سکاؤٹس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ ، نوجوانوں ، تاجر رہنماؤں ، قبائلی عمائدین ، اساتذہ اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ نے کہا کہ 25دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظمؒ کا یوم ولادت بھرپور جوش وجذبے کیساتھ منائیں گے ۔ بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں لیکن ہم سب مل کر اُن کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

جرگہ میں علاقائی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بریگیڈئیر سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ میں تھری جی فور جی انٹرنیٹ کھول دی جائیں کیونکہ طلباء کو سخت مشکلات کاسامنا ہیں ۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.