خوف کا مقابلہ مارشل آرٹس کے ذریعے آج کے نوجوانوں کیلئے کراٹے کیوں ضروری ہے؟

Martial-arts-Gymnastic-Center-Karachiؔ-Report-by-Junaid-Shah-Soori.jpg

کراچی: موجودہ دور میں جہاں ٹی وی،گیمز،انٹرنیٹ اور اسمارٹ فونز کاراج ہے۔جس میں بچے اور نوجوان پاکستان دونوں مگن ہیں۔ مارشل آرٹس کے حوالے سے ہمارے نمائندہ جنید شاہ سوری نے کراچی میٹروویل سائٹ میں واقع کنگفو نور فائٹ کلب کا دورہ کیا اور باہنر مارشل آرٹس سے گفتگو کی۔

مارشل آرٹس کی اہمیت کیا ہے؟ اور نوجوان نسلوں کے لئے کیوں ضروری ہے؟
انسٹرکٹر نور احمد نے باجوڑ ٹائمز کو بتایا کہ بچوں کے اغوا کے واقعات بڑھ چکے ہیں،ہر طرف بچے خوفزدہ رہتے ہیں.والدین اپنے بچوں کو ان کی غیرموجودگی میں کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی اور مارشل آرٹس مراکز میں لے جاتے ہیں.والدین اب اپنے بچوں کو کسی بھی برے اور منفی صورتحال میں لڑنے کے لئے کافی مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

کنگ مارشل اور کلب نور احمد کہتے ہیں ہمیں پاکستان میں نوجوان مارشل آرٹس کی جرات اور کاوشوں کی تعریف کرنی چاہیئے۔

ایک نوجوان مارشل آرٹ نے بتایا کہ اس تمام کاوشوں کا کریڈٹ مارشل آرٹس انسٹرکٹر نور احمد کو جاتا ہے جو معاشرے میں مشق کے ذریعے بچوں کی دماغی اور جسمانی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار اداکررہے ہیں۔

پسند کیجیے، شیئر کیجیے اور ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کیجئے

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top