ٹیلیفونک گفتگو: وزیراعظم نے افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

Ashraf-Ghni-imran-Khan-Call.jpg

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے ۔  

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے آج جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور مصالحتی عمل میں حالیہ کوششوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رابطے میں رہنے اور تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔

صدر غنی نے افغان امن کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کی طرف سے شروع کئے گئے اقدام کے ضمن میں پاکستان کی جانب سے سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے افغان صدر کو بتایا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے افغانستان کے تنازع کے حل کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔

اس موقع پر صدر غنی نے وزیراعظم کو افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، وزیراعظم نے بھی ان کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد آج جمعرات کو افغان امن کے سلسلے میں علاقائی ملکوں کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان پہنچے تھے۔

شئیر کیجئے

PinIt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.