پشاور، خواتین کی تصاویر اپلوڈ کرنے والے شخص کو 8 سال قید کی سزا

Cyber-Crime-.jpg

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضلعی عدالت نے خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو 8 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

پشاور کے رہائشی ملزم احسن شیراز کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بناکر خواتین کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

ملزم کے خلاف شہری سید محبوب نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کرائی تھی جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا۔

عدالت نے الزام ثابت ہونے پر ملزم احسن شیراز کو 8 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنادی۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top