شمالی وزیرستان میں دھماکہ، سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی

Pak-Army-In-Waziristan-.jpg

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری زرائع کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح کو سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔

زرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں حوالدار پرویز اور اکبر خان نامی مقامی شخص زخمی ہوا۔ دونوں زخمیوں کو میرعلی ھسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھی شمالی وزیرستان کے میرانشاہ تحصیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔ مقامی زرائع کے مطابق حسین احمد اور اسکی بہن دلراج بی بی جمعرات کے روز میرانشاہ تحصیل کے علاقہ تبی ٹول خیل میں اپنے گھر کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان پر سڑک کے کنارے پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیا

ٹی این این اردو

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top