ریسکیو 1122 کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ

1122-Rescuee.jpg

خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 کے دفاتر کے قیام کیلئے سروے شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریسکیو 1122 کے حکام نے شمالی اور جنوبی وزیرستان، اورکزئی اور ضلع مہمند کے دورے کئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام قبائلی اضلاع کا سروے جلد مکمل کرلیا جائے گا اورسروے مکمل ہونے کے بعد قبائلی اضلاع میں ریسکیو 1122 کے دفتر کا قیام شروع کردیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نئے دفاتر کے قیام کے ساتھ نئی نوکریاں بھی مشتہر کر دی جائیں گی اور نئی ملازمتوں میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top