حکومت کا 50 ممالک کو ویزا آن ارائیول اور175 کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان

Fawad-Chodri.jpg

اسلام آباد: حکومت نے 50 ممالک کو آن ارائیول ویزا جب کہ 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کے اعلان کے بعد 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر ویزا کی سہولت دستیاب ہوگی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت 50 ممالک کو شہریوں کو ویزا آن ارائیول جب کہ 175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی، کوشش ہے کہ نئے پاکستان کی معیشت ٹورازم کے لیے بنیاد بنے۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو مختلف مدت کے ویزے دیے جائیں گے، ڈگری پروگرام کے لیے 2 سال جبکہ ماسٹر پروگرام کے لیے 4 سال کا ویزا دیں گے، اسی طرح صحافیوں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ویزے جاری کریں گے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top