باجوڑ میں پولیو کیسز آنے کے بعد سات پولیو افسران نوکریوں سے فارغ

Polio-Case-5-Media-Breafing.jpg

باجورڑ: وزیر اعظم پاکستان کے معاون برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطاء نےضلع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزئی میں تین بچوں میں پولیو وائرس کے تصدیق کے بعد ہنگامی دورہ کرکے سات پولیو افسران کو غفلت برتنے پر نوکریوں سے برخواست کیا جن میں ڈبلیو، ایچ، او کے ضیاء الرحمان، محمد ادریس، فضل الرحمان، تاج محمد جبکہ محکمہ صحت باجوڑ کے تین افسران جن میں انورشاہ، حماد خان اور خان وزیر شامل ہیں ۔
میڈیا سیشن سے گفتگو کےدوران انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہیں کہ پولیو کے خاتمے کیلئے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کریں کیونکہ اس مہم میں ایسے اہلکاروں سے خدمات لی جارہی ہیں جو اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام نہیں دے سکتے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے کہا کہ باجوڑ میں کہی بھی نوگو ایریا موجود نہیں محکمہ صحت کیساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوان پولیو کے خاتمے کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اور انکاری والدین کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان پولیو وائرس پھیلانےمیں بڑا عنصر ہیں پاک فوج دن رات محنت کرکے پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے میں مصروف عمل ہیں اس کے تکمیل کے بعد پرمننٹ ٹرانزسٹ پواٰنٹس کا تعین کیا جائیگا ۔جس کے بعد ہمارا دیرینہ خواب پولیو فری پاکستان پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا
اس موقع پر سرجن ڈاکٹر وزیر خان صافی، ایم، ایس خار ہسپتال ڈاکٹر محمد نور اور محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے ۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top