لشمینیا مریضوں کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Lasmenya-Free-Camp.jpg

باجوڑ:دیگر قبائلی اضلاع کی طرح باجوڑ میں بھی لشمینیا کی بیماری پھیلنے کیوجہ سے سینکڑوں افراد متاثر ہوچکے ہیں اس سلسلے میں بریگیڈیئر نارتھ راجہ نعیم اکبر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے سی، ایم، ایچ پشاور سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دیا جو باجوڑ میں متاثرہ افراد کا مفت علاج معالجہ کریگا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیر خان صافی نے بتایا کہ باجوڑ میں 7 سو متاثرہ مریضوں کو پہلے سے کیپسول فراہم کئے گئے ہیں لیکن وہ بھی غیر موثر ہونے کیوجہ سے خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکتے تاحال ہمارے ساتھ بیماری سے متاثرہ رجسٹرمریضوں کی تعداد تقریبا ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جن میں بچے، بوڑھے، جوان اور عمر رسیدہ افراد سمیت خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ یہ بیماری سینڈ فلاور نامی مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتی ہے اور اس کے روک تھام کیلئے  ضلع بھر میں چار لاکھ مچھر دانیاں پہلے سے تقسیم کئے ہیں لیکن پھر بھی لشمینیا کے مریضوں کا آنا تشویش ناک ہیں کیمپ کے آغاز کے پہلے روز دو سو متاثرہ افراد کو مفت انجکش لگوائے گئے

عوامی حلقوں نے پاک فوج اور ضلع انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top