مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔عبدالمجید

باجوڑ:ماؤں، بہن بیٹیوں،بوڑھوں،بچوں اور جوانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہے۔پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جماعت اسلامی پاکستان بابائے قوم کی اس بات کو حرف آخر سمجھتی ہیں
یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے قبائلی اضلاع کے امیر حاجی سردار خان، نائب امیر قبائل قاری عبدالمجید، مولانا وحیدگل، محمد حمید صوفی، مولانا ثناءاللہ ودیگر رہنماوں کا خطاب آج کے دن 5 فروری کو پاکستان کے دیگر شہروں کیطرح ضلع باجوڑ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و جزبے اور دعاوں کیساتھ منایا گیا ۔جماعت اسلامی باجوڑ نے صبح دس بجے صدر مقام خارمیں قاری عبد المجید،سردار خان امیر فاٹا جماعت اسلامی کے سربراہی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
جسمیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے کشمیری عوام کے حق میں نعرہ بازی کی اسی طرح یکجہتی کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی باجوڑ کےامیر مولانا وحید گل،مولانا ثناءاللہ سابق صدر جماعت اسلامی یوتھ ،حیات یوسفزئی انچارج سوشل میڈیا باجوڑ و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے مقبوضہ کشمیر میں انڈیا نے غاصبانہ قبضہ کیا ہے

جس کی پوری امت مسلمہ خلاف ہے انڈیا کشمیر میں نت نیئے مظالم کا ستعمال کرکے زبردستی کشمیری عوام کا اواز دبا رہا ہے کشمیر میں لوگوں پر گولیاں برسائ جارہی ہے کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے عورتوں کی عزت کو تار تار کیا جارہا ہے جوانوں اور بھوڑوں کو جیلوں می ڈالکر شہید کیا جارہاہے وہاں پر میڈیا،سوشل میڈیا پر پابندی لگائ گیئ ہے اور دنیا کو یہ باور کرارہے ہے کہ یہ دہشت گرد ہے لیکن جب مظالم حد سے بڑھ جاتے ہیں تو برہان وانی جیسے نوجوان اپنی کشتیاں جلاکر نکل پڑتے ہے آج برہان وانی کی ہزاروں بھای بہنیں انڈین مظالم کیخلاف برسرپیکارہیں آج انڈیا کے اندر سے بھی کشمیری مظالم کیخلاف اوزیں اٹھ رہی ہیں

پاکستانی عوام بلخصوص قبایئلی عوام کشمیری بھایوں کیساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہینگے ہم اقوام متحدہ اور امت مسلمہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان کا ساتھ دیکر کشمیری عوام پر جاری مظالم کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائے ۔
دوسری طرف باجوڑ کے دوسرے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلی میں پی، ٹی، آئی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے احتجاج کیا اور انڈیا کے مظالم اور کشمیریوں کے شہادت کے خلاف بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.