سول ہسپتال خار چلڈرن وارڈ میں بچے کی موت پر لواحقین کا احتجاج

باجوڑ:احتجاج میں باجوڑ یوتھ جرگہ اور پی، ٹی، آئی کے سینئر کارکنان بھی شامل ۔تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے این، آئی، سی، یو وارڈ میں بچے کی موت پر لواحقین احتجاج کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور عملے کے لاپرواہی کیوجہ سے واقعہ پیش آیا ہے
جبکہ دوسری طرف احتجاج میں باجوڑ یوتھ جرگہ کے اراکین اور پی، ٹی، آئی کے مقامی رہنماء شاہ ولی خان بھی شامل ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا ہیں کہ اس غفلت کے نتیجے میں ہر روز اس قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔


جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت کے عملے کا کہنا ہے کہ بچہ صرف دو گھنٹوں کا ہے اور سیریز حالت میں وارڈ کو شفٹ کیا گیا تھا جو جانبر نہ ہوسکا آخری اطلاع آنے تک ہسپتال انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مزاکرات ناکام ہو کر ایک دفعہ پھر انہوں نے ہسپتال اور سول کالونی خار کی سڑک کو بند کردیا ہے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈی، سی یا ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام خود آکر ہمارے ساتھ مذاکرات کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.