ڈی سی باجوڑ کا رویہ عوام کے ساتھ انتہائی نامناسب ہے، فوری تبادلہ کیاجائے۔ سابق ایم این اے اخونزادہ چٹان

باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدراور سابق ایم این اے سید اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ضلع بھر میں کرپشن کا بازار گرم کررکھاہے اور لوگوں سے بے جا جرمانے وصول کرنے کے بعد رہا کردیتے ہیں۔ عوام ڈی سی باجوڑ کے نامناسب روئیے سے تنگ آچکے ہیں۔

باجوڑ میں امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا ء کے لواحقین کیساتھ ناروا سلوک رکھتاہے اورشہداء کے لواحقین کو بے جا تنگ کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی کے نامناسب رویے پر اُس کو فی الفور تبدیل کیاجائے۔ سید اخونزادہ چٹان نے مارچ کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اس ریاست کیساتھ مخلص ہو تو وہ ڈپٹی کمشنر کو سمجھائیں کہ وہ عوام کیساتھ اپنا رویہ درست کرلیں ورنہ مارچ کے بعد ڈی سی ہٹاؤ مہم کا آغاز کریں گے ۔

انہوں نے مارچ کے مہینے میں ڈی سی باجوڑ کے کرپشن اور ناجائز اختیارات استعمال کرنے پر وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں سال2011میں پولیو کیس آیاتھا لیکن جب سے ڈی سی باجوڑ نے چارج سنبھالا ہے تو سات سال بعد پولیو کے پے درپے کیسز کیوجہ سے باجوڑ اور ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں پولیو کیسز ، لشمینیا کی وباء پھیلنے اور ہسپتال میں بچوں کی اموات کا ذمہ دارڈی سی باجوڑ ہے کیونکہ اُس کی ساری توجہ انتظامی امور کی بجائے پیسے کمانے پر ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.