ضلع مہمند کے عوام کل پاک فوج کیساتھ یکجہتی کے ریلی نکالنے کا اعلان

Mohmand-Protest-Against-India.jpg

ضلع مہمند(فرہاد کدی خیلمہمند ضلعےکے تمام بڑے قبیلوں کا انتظامیہ کے ساتھ جرگہ افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کل ضلع مہمند میں پاک فوج کے حق میں گرینڈ ریلی نکالی جائے گی

تفصیلات کے مطابق مہمند کے تمام  قبیلوں کے نمائندہ ملکان کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمیشنر لوئر مہمند قیصر کے ساتھ  منعقد ہوا جس میں افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کی گئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگی خلاف ورزی کرکے مکمل جارحیت کا راستہ اپنایا اور پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب مل گئ

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع مہمند کے عوام بھی   پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کل پاک فوج کی حمایت میں ایک زبردست ریلی کا انعقاد  کیا جائے گا۔

اس موقع پر اے سی قیصر نے کہا کہ قبائلیوں نےملک کی سلامتی کےلیےبے شمار قربانیاں دی ہے۔اور ملک کی دفاع عوام اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے

انہوں نے تمام وطن عزیز کے لوگوں سے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی اور قومی مشران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر تحصیلدار یونس خان بھی موجود تھے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top