معروف امریکی پین کیک چین آئی ہوپ نے پاکستان آمد کا اعلان کیا ہے

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس معروف امریکی کمپنی نے آنے والے برسوں میں پاکستان میں 19 آٹ لیٹس کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اس معروف ریسٹورنٹ چین کا پہلا مرکز 2019 کے آخر تک کراچی میں کھولا جائے گا جبکہ آئندہ 9 برسوں کے دوران ملک بھر میں 18 شاخیں کھولی جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی کمپنی کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں داخلہ بیرون ملک آمدنی کے نئے ذرائع کے لیے کوششیں کرنا ہے۔

آئی ہوپ کی پیرنٹ کمپنی ڈائن برانڈز گلوبل انکارپوریشن نے پیر کو اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں اس کی 9 فرنچائزز کو گیریز گروپ سنبھالے گا جبکہ باقی سب فرنچائز ہوگی۔

ڈائن برانڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو جوائس کے مطابق پاکستان تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہے اور اسی وجہ سے وہاں ہم اپنی شاخیں کھول رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی سال تک اس پین کیک چین کو مشکلات کا سامنا رہا مگر اسٹیو جوائس کی آمد کے بعد سے حالات میں بہتری آئی۔

یہ کمپنی رواں سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پیرو اور ایکواڈور میں بھی شاخیں کھول رہی ہے جبکہ کینیڈا میں بھی اپنی موجودگی کو مزید توسیع دے گی۔

اس وقت یہ کمپنی تھائی لینڈ، امریکا اور کینیڈا سمیت 14 ممالک میں کام کررہی ہے اور برطانیہ میں بھی مواقع تلاش کررہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.