چترال میں یوم قرارداد پاکستان پورے قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا

Chtrial-Yome-Pkistan.jpg

چترال(گل حماد فاروقی) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی 72 واں یوم قرارداد پاکستان پورے قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں چترال سکاؤٹس کے گراؤنڈ میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نجی سکول کے طالب علم نے نعت پیش کی۔
اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین مہمان حصوصی تھے۔ جبکہ تقریب میں چترال سے منتحب رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان، ڈپٹی کمشنر، سول اور فوجی افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقے کے عوام اور طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل معین الدین نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور یہ نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ اس ملک کی حفاظت اور اسے ترقی دینے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے۔

ایم این اے مولانا عبد الاکبر نے کہا کہ پاکستان رہنے کیلئے بنا ہے اور جب تک اس ملک کے عوام اپنے فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑے ہو تو اس ملک کا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ مولانا ہدا یت الرحمان نے بھی طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ نہایت محنت سے پڑھ کر اعلے ٰ تعلیم حاصل کرے اور ملک کی قوم کی خدمت کیلئے کمربستہ ہو۔ اس موقع پر سکول کے طلباء و طالبات نے یوم پاکستان کے موضوع پر تقاریر کے علاوہ محتلف ٹیبلو، حاکے اور ثقافتی شو بھی پیش کیا۔ سکول کے بچوں اور بچیوں نے ملک کے چاروں صوبوں ابشمول گلگت بلتستان اور کشمیر میں رہنے والے لوگوں کی لباس پہن کر ان کی زبان میں قومی گیت بھی پیش کئے اور حاضرین کو محظوظ کئے۔ ان حاکوں اور قومی گیت میں حصہ لینے والے بچو ں میں ساتھ ساتھ انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر سنا اور سلامی پیش کی۔ مہمانوں کے چبوترے سے چترال سکائٹس، پولیس، لیوی ، طلباء اور کمانڈوز کے جوانوں نے پریڈ بھی پیش کرتے ہوئے گزرگئے اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مولانا عبد الاکبر چترالی نے کامیاب شرکاء کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

تقریب کے دوران چترال کے دو محتلف ٹیموں کے درمیان دوستانہ پولو میچ بھی کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیمیں دو ، دو گول جیت کر برابر رہے۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کمانڈنٹ معین الدین نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے اور ہمیں چاہئے کہ اس نعمت کی قدر کرے اور اس ملک کی اندرون اور بیرون دشمنوں سے اسے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے مگر ان کی رہنمائی کی ضرورت ہے اس موقع پر انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا ہونے میں اپنا کردار ادا کرے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

scroll to top