پٹرولیم مصنوعات11 روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان

0

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔

ذرائع ‏اوگرا کے مطابق یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ‏ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر، ‏مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ‏لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 50 پیسے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.