وزیر اعظم عمران خان کا ضلع مہمند کا دورہ مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ضلع مہمند -وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اور قبائلی اضلاع میں تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تربیلہ ڈیم کے اکاؤن سال بعد آج مہمند ڈیم تعمیر ہورہا ہے۔ڈیم منصوبے سے چارسدہ نوشہرہ اور پشاور سے سیلاب کا خاتمہ ہوجائیگا۔مہمند ڈیم منصوبہ پانچ سال اور آٹھ ماہ میں مکمل ہوجائیگا۔جس پر 56.309بیلن خرچ ہوگا۔جس سے 16700 ایکڑزمین کاشت ہوگا۔اور800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی۔ڈیم 1.2 ملین ایکڑز فٹ MAF ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قبائلیوں کا درد سمجھتاہوں۔یہ لوگ کئی سالوں سے دہشتگردی کے شکار ہے۔واحد وزیراعظم ہوں۔جو وادی تیراہ کا دورہ کیا۔وزیراعظم مہمند ڈیم دورے سے پہلے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سالوں میں قبائلی اضلاع پر سو ارب خرچ کریں گے۔
وزیراعظم نے ضلع مہمند کے لیے چار ارب پچاس کروڑ ترقیاتی فنڈ کا اعلان کیا۔جس پر مہمند قوم نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔مہمند قوم کے مشران نے وزیراعظم سے پاک افغان راستہ گورسل کھولنے کا مطالبہ کیاجو وزیراعظم نے راستہ کھولنے کی یقین دہانی کی۔اور کہا کہ ہم دعاگو ہے کہ افغانستان میں امن ہواور تجارت بحال جائے۔انہوں نےکہا کہ قبائلی نوجوانوں کو نوکریاں اور روزگار کے مواقع دیں گے۔
تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،سابقہ چیف جسٹس ثاقب نثار،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان،وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈابھی موجود تھیں۔اس کے علاوہ تقریب میں قومی مشران اور تحریک انصاف کے ایم این ایز،ایم پی ایز اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کی سخت اقدامات کئے گئے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.