86 غرباء مسکین، معذور افراد میں نقد رقم تقسیم

باجوڑ-قبائلی ضلع باجوڑ تحصیل خار میں قائم الھدیٰ سنٹر میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ نے 86 غرباء میسکین، معذور اور نادار افراد میں نقد رقم تقسیم کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ نے کہا کہ ہمیں آپ کے دکھ درد کا احساس ہے اور پاک فوج آپ کی ہر قسم کے مدد کیلئے تیار ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی پرورش اپنے بچوں کی طرح کریں گے۔
اس موقع پر موجود افراد نے سیکٹر کمانڈر نارتھ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی سالمیت کیلئے دعائیں کی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.