باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیو مانیٹرنگ آفیسر قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ عبد اللہ جان قتل

باجوڑ-ضلع باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی مبینہ واردات کے دوران پولیو مانیٹرنگ آفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیسئی ماموند کا رہائشی 35 سالہ عبد اللہ جان گزشتہ روز عنایت کلے بازار سے ہوتے ہوئے گھر جارہا تھا کہ علاقہ تنئی میں دریا کے قریب نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.