پی ٹی آئی :خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع امیدواروں کے چناؤ کے عمل کا باضابطہ آغاز

پشاور-
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کے چناؤ کے عمل کا باضابطہ آغاز انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں طلب کرلیں پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ارشد داد کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات ملاقات میں امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت.

الیکشن کمیشن آف پاکستان ضم ہونے والے 7 اضلاع اور سابقہ سرحدی علاقہ جات پر مشتمل علاقوں کی حلقہ بندیوں کا باضابطہ اعلان کر چکا ہے پارٹی ٹکٹس کے خواہشمند خواتین و حضرات 13 مئی تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے
درخواست فارمز اہلیت کے معیار و طریقہ کار کیساتھ تحریک انصاف کی ویب سائیٹ پر آویزاں کردیے گئے

تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کے خواہشمند افراد تحریری درخواست کیساتھ اپنے کوائف جمع کروانے کے پابند ہوں گے
خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشست کیلئے بھی باضابطہ درخواستیں جمع کروانا لازم ہوگا
خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کیلئے ضم ہونے والے اضلاع و سرحدی علاقہ جات کے رہائشی امیدواروں کی درخواستوں پر ہی غور کیا جائے گا*
تحریک انصاف کا 3 رکنی پارلیمانی بورڈ موصول ہونے والی درخواستوں کی پڑتال کے بعد امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے طلب کرے گا
انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹس جاری کئے جائیں گے
مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، وفاقی وزیر ڈاکٹر نورالحق قادری اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر مشتمل پارلیمانی بورڈ پہلے ہی قائم کیا جاچکا ہے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈیول کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر انتخاب 2 جولائی کو کروایا جائے گا
پختونخوا میں ضم ہونے والے ان اضلاع کیلئے خواتین کی 4 جبکہ اقلیتوں کیلئے 1 خصوصی نشست مخصوص کی گئی ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مراسلے کیمطابق ضلع خیبر میں پختونخوا اسمبلی کی 3 جنرل نشستوں پر انتخاب کروایا جائے گا
ضلع باجوڑ میں 3 جبکہ مہمند اور کرم کے اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 2، 2 نشستوں کیلئے انتخاب ہوگا
شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں بھی 2، 2 جنرل جبکہ ضلع اورکزی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 1 نشست کیلئے رائے شماری کروائی جائے گی
سرحدی علاقوں پر مشتمل الگ حلقے میں بھی صوبائی اسمبلی کا انتخاب کروایا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.