ضلع مہمند : تاریخ میں پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس اجراء کا عمل شروع ہوگیا

قبائلی ضلع مہمند-نئی ضم شدہ سات اضلاع میں وقفہ وقفہ سے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور ادراے منتقل ہونے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
پہلے مرحلے پولیٹیکل ایجنٹس اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس کے بجائے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنروں کے تعیناتی کے ساتھ ساتھ ایجنسیوں کے لیویز اور خاصہ دار فورسز کو خیبر پختونخواہ پولیس میں کرنے کے بعد آج قبائلی ضلع مہمند کی تاریخ میں پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس اجراء کا عمل شروع ہوگیا۔
اس حوالے سے اج پولیس لائن ڈی پی او عبدالرشید کی نگرانی میں سارا عمل جاری رہا۔ مقامی ڈرائیورو نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کی۔ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق پہلے مرحلے میں تقریباً تین سو کے قریب مقامی ڈرائیوروں نے اپلائی کیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او عبدالرشید نے کہا ٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰ چونکہ سیسٹم نیا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تھوڑا وقت لگےگا۔ہم کوشش کرتے ہیں کہ ڈرائیوروں کو یکساں اور مؤثر سہولیات فراہم کرسکیں۔
یاد رہے رواں سال 2 جولایئ کو نئی ضم شدہ اضلاع میں سولہ نشسیتوں پر صوبائی ایلکشن بھی متوقع ہے۔جو قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار ہورہی ہے۔جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.