چترال: گرین لشٹ کے مقام پر زیر تعمیر آر سی سی پل دریا میں گر کر تباہ۔

گل حماد فاروقی
چترال -چترال کے بالائی علاقے اویر اور مضافات کیلئے دریائے چترال پر بننے والی پُل وقت سے پہلے دریا برد ہوگیا تفصیلات کے مطابق بالائی علاقے اوویر کیلئے دریائے چترال پر زیر تعمیر پل کیلئے بننے گاڈ ر جب کھینچ کر پل کے اوپر لگانے کی کوشش کررہا تھا تو ٹھیکدار سے ایک گارڈر دریا میں گر گیا۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل میں جو میٹریل استعمال ہوئے تھے وہ ناقص تھے جس کی وجہ سے اپنی غلطی کو چھپانے کیلئے دریا میں گرایا گیا مگر اصل حقیقت کیا ہے اس کے بارے میں بعد میں پتہ چلے گا یہ پل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے زیر نگرانی بن رہا تھا۔
یہ پل پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد الطیف کے آبائی گاؤں اوویر کیلئے بن رہا تھا۔ ہمارے نمائندے نے صدر عبد الطیف سے فو ن پر بات کرکے ان سے معلومات لی جنہوں نے اس پل کی ایک گاڈر دریا میں گرنے کی تصدیق کرلی اور یوں اب یہ پل جلد مکمل ہونا ناممکن ہوگیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.