قبائلی اضلاع کیلئے مختص نشستوں میں اضافہ،آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے متفقہ منظور

قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیمی بل 2019 کی منظوری دیدی ہے جس کا مقصد قومی اسمبلی اورخیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کےلئے نشستوں میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بل محسن داوڑ نے پیش کیا تھا۔

ترمیم کے تحت قومی اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی نشستوں کی تعداد 12 کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستوں کی تعداد بڑھ کر 16 سے چوبیس کی گئی ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی قبائلی علاقوں کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائیں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بل پر اتفاق کرنے پر تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم فاٹا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دشمن احساس محرومی کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں کوشش کرنی چاہیے کہ انہیں بھی اوپر اٹھایا جائے۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیمی بل پر بحث کا آغاز 10 مئی کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہوا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.